جنوبی کوریا کے سفیر کو متحدہ عرب امارات میں جنوبی کوریا کے صدر کے حالیہ مداخلت پسندانہ ریمارکس کے خلاف ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی امور رضا نجفی نے بدھ کے روز یون کانگ ہیون کے ساتھ ملاقات کے دوران خلیج فارس کے بیشتر ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے گہرے اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر کے بیان کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یون ایران اور متحدہ عرب امارات مداخلت کر رہے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے ایرانی قوم کے بینکنگ وسائل کو مسدود کرنے سمیت جنوبی کوریا کے غیر دوستانہ رویہ کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے مذکورہ مسائل کے حل کے لیے موثر اقدام کرنے میں ناکامی سے ایران جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا کے صدر کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے امکان کے بارے میں حالیہ تبصروں کو بھی جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متصادم قرار دیا اور جنوبی کوریا کی جانب سے وضاحت طلب کی۔
جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ وہ سیول میں ایران کے احتجاج کو حکام تک پہنچائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں جنوبی کوریا کے سفیر کو متحدہ عرب امارات میں جنوبی کوریا کے صدر کے حالیہ مداخلت پسندانہ بیان پر ردعمل میں طلب کیا۔
متعلقہ خبریں
-
سیول کی ایران پر جنوبی کوریا کے صدر کے متنازعہ بیانات کی وضاحت
تہران، ارنا - جنوبی کوریا نے اپنے صدر یون سوک یول کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران ایران…
-
ایران کا جنوبی کوریا کے صدر کے مداخلتی بیانات پر ردعمل کا اظہار
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنوبی کوریا کے صدر کے ہمسایہ اور…
آپ کا تبصرہ